کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نومبر میں رہا ہو جائیں گئے؟ سینیٹر فیصل واوڈا نے بتا دیا

کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نومبر میں رہا ہو جائیں گئے؟ سینیٹر فیصل واوڈا نے بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ میرا چیلنج ہے عمران خان نومبر میں رہا نہیں ہوسکیں گے، ہمیشہ کی طرح تحریک انصاف کا یہ شو بھی فلاپ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ آخری کال ہے، اس کے بعد والا فیز سیکنڈ لاسٹ اور پھر آنے والا فیز لاسٹ ہوگا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت دھڑے بندی کا شکار ہے، اور ایک ایم پی اے 50 لوگ بھی لے کر آگیا تو میں اس کو سلام پیش کروں گا۔

مزید پڑھیں: 24 نومبر احتجاج کال، حکومت کو اسلام آباد پہنچ کر سرپرائز دیں گے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں ریاست 9 مئی کے مسنگ لوگوں کو تلاش کرے گی، اگر مراد سعید احتجاج میں آگیا تو پھر عمران خان اور فیض حمید کو کوئی بندہ بچا نہیں سکے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھارت نہیں بلکہ پاکستان کا حصہ ہے، اگر کے پی میں کوئی تماشہ ہوا تو دھاوا بولنے میں دیر نہیں لگے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *