سپریم کورٹ : زیر زمین پانی پر ٹیکس کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ملتوی

سپریم کورٹ : زیر زمین پانی پر ٹیکس کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر زمین پانی پر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران صوبوں کے قانون سازی کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے نمائندوں نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں قانون سازی مکمل کرلی ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں ابھی تک اس حوالے سے کوئی قانون نہیں بنایا گیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ باقی صوبوں کو بھی قانون سازی کر لینی چاہیے، ورنہ جب تک قانون نہیں بنایا جاتا، مقدمات بیس، 20 سال تک چلتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اپنے کام نہیں کیے جاتے، کہاجاتا ہے کہ عدالتیں کام نہیں کرتیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی اس بات پر اظہار برہمی کیا کہ اگر حکومتی ادارے اپنے کام نہیں کرتے تو عدالتوں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے، جو کہ درست نہیں ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ کیا کہ اس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جاتی ہے، کیونکہ اس پر قانون سازی ابھی باقی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *