کراچی میں مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں پر 7روز کیلئے پابندی عائد

کراچی میں مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں پر 7روز کیلئے پابندی عائد

کراچی: کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کمشنر کراچی نے شہر بھر میں مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات پر 7 روز کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی کراچی پولیس چیف اور کمشنر کراچی کی مشترکہ سفارشات کے تحت لگائی گئی۔ کمشنر کراچی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی آئیڈیاز 2024 کے دوران، بین الاقوامی مہمانوں کی بڑی تعداد کراچی میں موجود کی وجہ لگائی ہے۔

پابندی کا اطلاق 18 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، اور اس دوران شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *