پشاورہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع،23 دسمبرتک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاورہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع،23 دسمبرتک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی ہے اور انہیں 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عالم خان ادینزئ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوسکیں، جس پر عدالت نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی جائے گی اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی اور انہیں اس تاریخ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *