پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ کر 96 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روزہنڈریڈ انڈیکس 1040 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 96,036 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 94,995 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جو آج کی بلند سطح سے کم تھی۔

انٹربینک مارکیٹ میں بھی ایک معمولی کمی دیکھنے کو ملی جہاں دوران کاروبار ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، جب کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3086 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے یہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *