وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے لیے 130 ارب روپے مالیت کے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق اس سکالرشپ پروگرام کے لیے 68 ہزار سے زائد طلبہ نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں 65 یونیورسٹیاں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ سکالرشپ پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز کا تعلیم کے میدان میں ایک اہم قدم ہے۔ اس پروگرام کے تحت 68 مختلف ڈسپلنز کے طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، اور ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالرشپ فراہم کی جائے گی۔
اس سکیم کے تحت انڈرگریجویٹ طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔ یہ سکالرشپ وہ طلبہ حاصل کر سکیں گے جن کی عمر 22 سال سے کم ہو اور ان کی ماہانہ آمدنی 3 لاکھ روپے سے کم ہو۔