ڈی پی او اٹک غیاث خان نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ جتنی بڑی تعداد میں پی ٹی آئی بندہ لے آئے ، ہم انہیں پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔
آزاد ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں ڈی پی او اٹک غیاث خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک ہماری ریڈ لائن ہے ، ہم کسی اسلام آباد نہیں جانے دیں گے ، بلکہ پوری طرح دفاع کریں ۔ پی ٹی آئی اس دفعہ جتنا چاہے مرضی بندہ لے آئیں، پنجاب پولیس 15 سے 20 ہزار نفری کیساتھ ان کا داخلہ نا ممکن بنا دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر سے 14 سے 15 سینیئر پولیس اہلکار جبکہ 10 ہزار اضافی نفری (تحریک انصاف 24 نومبر احتجاج) کیلئے اٹک میں تعینات ہوگی۔
انہوں نے میرے پاس ثبوت موجود ہیں ، تحریک انصاف والوں کے پاس آنسو گیس، ربڑ بلٹ، کلیشن کوف اور 30 بور سے لیس تھے، کہا گیا کہ اٹک پولیس کے 80 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ تحریک انصاف کا کوئی بھی بندہ زخمی نہیں ہوا۔