وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور نے تھانہ مناوان میں درج مقدمے میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔
واضح رہے علی امین گنڈا پور کیخلاف کاہنہ جلسے کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔