ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا کی شکایت پر ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا۔
فیصل آباد میں ایف آئی اے نے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی بیٹی کی شکایت پر خاتون سمیت 4 ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال کے فنڈز خرد برد کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چیئرپرسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسپتال ٹرسٹ ڈاکٹر دینا خان نے ملزم شوکت بابر ورک،محمد سہیل، نجی بینک کے کسٹمر سروس منیجرشعیب اکرم، بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر اقصی کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلی کاغذات کے ذریعے نجی بینک کی یارن مارکیٹ برانچ سے ٹرسٹ فنڈ خرد برد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔