سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت نہیں ہو گی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی احتجاجی کال کے حوالے سے کوئی کمپرومائز ہونے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر، دسمبر اورجنوری میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ضمانت ہوتے ہوئےنہیں دیکھ رہے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا پی ٹی آئی والوں نےکبھی پرامن احتجاج نہیں کیا، اگراحتجاج موخرہوگا توکوئی سرپرائزنہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نےایم پی ایز کو کہا بندے نہ آئے تو ٹکٹ نہیں ملے گا، تحریک انصاف کے لوگ کمپرؤمائزڈ ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا بشرٰی بی بی رہائی کے بعد سیاسی محاز پر متحرک ہونگی اورانکے متحرک ہونے سے پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہوگی۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کل ضمانت نہیں ہو رہی، ان کوبہت مایوسی ہوگی، بہترہوگا یہ راستہ نکالیں،۔ فیصل واوڈا میں کہا کہ علی امین گنڈا پور نے ایپکس کمیٹی شرکت ضرور کی لیکن انہوں نے وہاں کوئی بات نہیں کی۔
سینٹر فیصل واوڈا نے 24 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی جتنے چاہے لوگ لے آئیں کوئی فرق نہیں پڑے گا ، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو کوئی کمپرومائز ہوتے نہیں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو کوئی فائنل راؤنڈ ہونے نہیں جا رہا ہے۔
سینٹر فیصل واوڈا نے مزید دعویٰ کیا کہ جو لوگ 9 مئی سے غائب ہیں ہو سکتا ہے وہ لوگ پی ٹی آئی کے احتجاج میں مل جائٰیں ۔ جنرل فیض حمید کے ٹرائل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کا ٹرائل اسپیڈ سے ہو رہا ہے۔