پاکستان تحریکِ انصاف نے اسٹیبلشمنٹ مخالف سخت بیانیے پر یو ٹرن لینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قائل کر لیا ہے ۔
پاکستان تحریکِ انصاف ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق سخت بیانیے پر یوٹرن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی زرائع کا کہنا ہےکہ مرکزی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کو قائل کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ نے چیئرمین عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے متعلق نرم موقف اپنانے پر قائل کرلیا ہے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور بانی چئیرمین کی گزشتہ روز جیل میں طویل مشاورت ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے میں نرمی لانے پر بانی چیئرمین کو قائل کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گندا پور پارٹی کے مستقبل اور آئندہ کے سیاسی حکمت عملی کیلئے اسٹیبلیشمنٹ کے سامنے نرم موقف کی اہمیت کے حامی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنداپور نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا کہ موجودہ بیانئے کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی نئی لیڈر شپ کے ساتھ مسائل ہورہے ہیں۔
دوسری جانب رات گئے تحریک انصاف کے رہنماوں کی خیبر پختونخوا ہاوس میں بیٹھک ہوئی اورچئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی خیبرپختونخواہ ہاؤس آمد اوربیرسٹر گوہر نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے اہم ملاقات کی اورملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔