احتجاج کا مقصد، ووٹ کے بے معنی ہونے کا احساس ختم کرنا ہے، رہنما پی ٹی آئی عمیر نیازی

احتجاج کا مقصد، ووٹ کے بے معنی ہونے کا احساس ختم کرنا ہے، رہنما پی ٹی آئی عمیر نیازی

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عمیر نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کا بنیادی مقصد عوام میں ووٹ کے بے معنی ہونے کے احساس کو ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عمیر نیازی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کال کا بنیادی مقصد عوام میں ووٹ کے بے معنی ہونے کے احساس کا ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے تین بنیادی مقاصد ہیں جن میں 8 فروری کے مینڈیٹ کی واپسی ہے۔

عمیر نیازی نے کہا اکہ دوسرے آئینی ترمیم کے ایجنڈے سے متعلق ہے کہ کیسے اپنے مقاصد کے لیئے عدلیہ کو انتظامیہ کے تابع کر دیا گیا ہے۔عمیر نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بالشمول ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ اور عبد الرشید کو جس طرح سے پابندِ سلاسل کیا گیا اور پارٹی کے کارکنان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں ملک میں انسانی حقوق بارے بالکل آنکھ بند کر لی گئئ ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 85 حلقوں کی پیٹیشنز زیرِ التو ہیں لیکن انصاف کی کسی بھی سطع پر کوئی شنوائی نہیں ہے، ان سب حالات سے مایوس ہوکر ایک سیاسی ورکر کے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *