رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے مذاکرات سے متعلق تین شرائط واضح کردیں

رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے مذاکرات سے متعلق تین شرائط واضح کردیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے واضح کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں بات چیت ناگزیر ہے تاہم عمران خان نے کہا کہ ہے اسٹبلشمنٹ سے بات چیت کریں، لیکن یہ بات چیت ہماری تین شرائط پر ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب بھی ہم نے احتجاج کی کال دی پورا ملک بند کردیا جاتا ہے، ہر شاہراہ بلاک کردی جاتی ہے، پکڑ دھکڑ کی انتہا کردی جاتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ہمارے تین مطالبات ہیں۔

 پہلا مطالبہ یہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کاخاتمہ کرکے آئین کو بحال کیاجائے، دوسرامطالبہ ہمارے 8 فروری کے مینڈیٹ کی واپسی ہو اور تحریک انصاف کے مطابق ہماراتیسرا مطالبہ تمام بےگناہ سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر پریشر موجود ہے، کیا وہ چیز ہے جو انہیں اتنا خوفزدہ کئے ہوئے ہے، یہ شہروں کو کنٹینرستان بنا دیتے ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ جس طرح سے آئینی ترامیم کی گئی ہیں یہ ان کیلئے فخر کا مقام نہیں ہے، ان کے چہروں پر بدنما داغ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہمارے احتجاج کی حکمت عملی ماضی سے مختلف ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اتحادی یک زبان ہو کر بات نہیں کر سکتے، ان کے اندر دوڑ لگی ہوئی ہے کہ اگلا وزیراعظم جعلی مینڈیٹ پر کس نے بننا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *