موڈیز انویسٹرز سروسز نے کہا ہے کہ پاکستان کو نئی فنانسنگ شرائط کو پورا کرنے کے لیئے 2025 بجٹ کے 40 فیصد حصہ کو سود کی ادائیگی پر خرچ کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خبردار کیا ہےکہ پاکستان کو جاری نئی کثیر الجہتی فنانسنگ کےسبب بجٹ 2025 کے 40 فیصد حصہ کو سود کی ادائیگی پر خرچ کرنا ہوگا۔موڈیز ریٹنگ ایجنسی کے مطابق 2025 میں پاکستان میں سود کی لاگت مجموعی اخراجات کا تقریبا 40 فیصد ہوگی، جو 2021 میں تقریبا ایک چوتھائی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیرِاعلیٰ پنجاب کے پروگرام ‘مریم کی دستک’ میں 10 نئے اضلاع شامل