بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے کوارڈینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے کوارڈینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں احتجاج کی تنظیم کیلئے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے قائم کی گئی کوآرڈینیشن کمیٹی کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جاری کی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کیلئے اسلام اباد کیلئے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں عامر مغل،شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری،قاضی تنویراورملک عامرشامل ہے۔ اسی طرح راولپنڈی کیلئے قائم کی گئی کوآرڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر قابل ذکر ہے۔

واضح رہے کہ قائم کی گئی یہ کمیٹیاں احتجاج کے حوالے سے سرگرمیوں اور انتظامات کے متعلق اپنے قائدین کو آگاہ کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *