سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے دائر درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ درخواست بروقت دائر کی گئی تھی۔

مولوی اقبال حیدر نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس مقدمے میں نظر ثانی کی جائے تاکہ اس معاملے کو کسی اور مقدمے کے تناظر میں دیکھا جاسکے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ امیدواران کی مرضی ہے کہ وہ سیاسی جماعت میں شامل ہوں یا نہ ہوں، ضرورت اس امر کی ہے کوئی بھی شخص غیر آئینی کام نہ کرے۔

جسٹس امین الدین خان نے مولوی اقبال حیدر کو متنبہ کیا اور کہا کہ وہ پھر اسی طرف جا رہے ہیں جس وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی۔جسٹس امین الددین نے ریمارکس دیتے ہوئے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے خارج کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *