پشاور ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواست خارج کردی

پشاور ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواست خارج کردی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے بعد درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر اسے خارج کر دی۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی طریقے سے اسمبلی سے منظور کیا گیا، کیونکہ جس دن یہ ترمیم لائی گئی، پارلیمان میں ارکان کی تعداد پوری نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ترمیم سے آئین کا پورا ڈھانچہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے جمع کرنے سے پہلے نوٹس دیا ہے، اس کا ریکارڈ موجود ہے۔ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اس میں چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ ہائیکورٹ اگر اس درخواست گزار کو سنتی ہے،

تو پھر چاروں صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ اس درخواست پر فیصلہ کرنے کے بعد پورے ملک کیلئے یہی فیصلہ ہوگا، ہائیکورٹ صرف اس صوبے کی حد تک آرڈر کرسکتا ہے۔ سپریم کورٹ میں آئینی بنچ بنا ہے اس میں بھی یہ کیس زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا بہتر ہوگا کہ درخواست گزار اس کو واپس لیں۔ اس کے بعد درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *