ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد امریکی ڈالر 277 روپے 95 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 4 پیسے کا ہو گیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر معمولی اضافے کے بعد ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 279.10 روپے رہی۔ دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 293.60 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 353.05 روپے رہی ۔خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.20 روپے اور یو اے ای درہم 76.00 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو 310 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد یہ95 ہزار 546 پوائنٹس پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک انڈیکس 1 ہزار 40 پوائنٹس کے اضافے سے 96 ہزار 36 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *