اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے جھوٹ کا پلندہ نیست و نابود ہوگیا : علی محمد خان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے جھوٹ کا پلندہ نیست و نابود ہوگیا : علی محمد خان

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سب کو مبارک ہو ، آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آیا ہے، آج کے فیصلے سے جھوٹ کا پلندہ نیست و نابود ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،  گزشتہ ہفتے توشہ خان کیس کا ٹرائل مکمل ہوا تھا ، توشہ خانہ کیس سب سے بڑا کیس تھا،جس میں بانی چئیرمین تحریک انصاف گرفتار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان میچ ونر ہے ، فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا : عاقب جاوید

علی محمد خان کا کہنا تھاکہ اس کیس میں رہائی ملنا بہت بڑی کامیابی ہے، لیگل ٹیم کو بھی مبارک دیتے ہیں، حکومت ہوش کےناخن لے اور مسائل کا حل نکالے تاکہ لوگ گوناگوں کیفیت سے نکلیں، امید ہے اب جلد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *