پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع، پولیس بھی تیار

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع، پولیس بھی تیار

24نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کی کال کے باعث زیروپوائنٹ پل کے نیچے کنٹینرز پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ چوبیس نومبر کو فیض آباد، نائنتھ ایوینیو سمیت تمام مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آ ئی مظاہرین کواسلام آباد داخلہ سے ہر صورت روکنے کافیصلہ ہوچکا ہے۔ضلع بھر میں کسی بھی اجتماع پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

اسلام آباد زیرو پوائنٹ کے پاس کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں، سواں ٹی کراس روات کے ایریا میں پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے کنٹینرز پہنچا دئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق شہر کو بند کرنے کے لئے ایک ہزار کنٹینرز لگائے جائیں گے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بیس ہزار سے زائد آنسوگیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے، چوبیس نومبر کو ضلع بھر کے 72 داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *