اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نتونیو گوتریس نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے لیے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس اقدام کو خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفارتکاری کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں کہا کہ پاکستان کی جانب سے ثالثی اور سہولت کاری کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں اور پاکستان کے اس کردار کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔
سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی عمل نہ صرف کشیدگی میں کمی لائے گا بلکہ ایک جامع اور دیرپا حل کی راہ بھی ہموار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :جنگ بندی کا خیر مقدم ،ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،اقوام متحدہ
موجودہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اہم موقع ہے، جسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں :مشرق ِ وسطی کی صورتحال: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کے باوجود اب سفارتکاری کے دروازے کھل چکے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک مثبت انداز میں مذاکرات جاری رکھیں۔
بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ پاکستان کی ثالثی سے جاری یہ عمل ایک مستقل اور پائیدار امن معاہدے تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
فریقین موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھائیں اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں

