مذاکرات کا آغاز عمران خان کی رہائی سے شروع ہوگا : علی امین گنڈاپور

مذاکرات کا آغاز عمران خان کی رہائی سے شروع ہوگا : علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی  سے گفتگو میں کہا کہ بانی کو رہا کروانے سمیت تمام مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے جھوٹ کا پلندہ نیست و نابود ہوگیا: علی محمد خان

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نعرہ ’اب نہیں تو کب ہم نہیں تو کون‘ کو ثابت کرنے کا وقت آ چکا ہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے یا انصاف لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم ان کو مایوس نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بڑھتا ہے۔

دوسری جانب، سینئر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آیا ہے لہٰذا امید ہے اب جلد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *