اسلام آباد: حجاج کرام کیلئے 2025 میں حج ادائیگی اسان بنانےکی خاطر بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اب حجاج کرام صرف 24 گھنٹوں میں اپنے پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔
پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل مصطفی جمال قاضی نے اس حوالے سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اس ڈسک کے تحت ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک لگائے جائیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی فراہم کی جائے گی۔ خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پرفیسیلیٹیٹ کیا جائے گا اور ان کے پاسپورٹس کی ڈلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی، تاکہ کوئی عازمین حج پاسپورٹ کی عدم دستیابی سے فریضہ حج سے محروم نہ رہ جائے۔