محکمہ داخلہ پنجاب نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکشن آفیسر احمد بلال نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظراٹک، راولپنڈی اور جہلم کے لیئے رینجرزفراہم کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا۔
مراسلے کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2ونگز کی خدمات طلب کی گئیں جبکہ جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لئے تعینات ہوں گے، جہلم میں 22سے 27نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔