پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری

پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر حکومت اور انتظامیہ متحرک ہوگئی،اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

دارالحکومت کو ایک ہزار کنٹینرز کی مدد سے بند کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی 24نومبر کی احتجاج کی کال کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ نے کمر کس لی ہے۔

اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت 26نومبر تک ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کیلئے ایک ہزار کنٹینر لگائے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، پولیس نے26نمبر چونگی کے اطراف گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنان و غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

پولیس کی بھاری نفری مستقل بنیادوں پر 26نمبر چونگی اور اطراف میں تعینات رہے گی،دریں اثنا، محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی خدمات حاصل کرلیں۔

تینوں اضلاع میں جمعے سے غیرمعینہ مدت تک رینجرز تعینات کی جائے گی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق راولپنڈی اوراٹک میں رینجرز کے2،2ونگز اور جہلم میں ایک کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *