کراچی : فوڈ پانڈا اور کوریئر سروس کے ذریعےدہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

کراچی : فوڈ پانڈا اور کوریئر سروس کے ذریعےدہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی  نے 20 نومبر کو ایک فوری تھریٹ الرٹ جاری کیاہے جس  میں خبردار کیا گیا کہ دہشت گرد فوڈ پانڈا  اور کورئیر سروسں جیسی  ڈیلیوری سروسز کے ذریعے شہر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام زونل افسران کو سخت سیکیورٹی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیر داخلہ کو پُرامن احتجاج کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حکم

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے تمام زونل افسران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کوریئر سروس اور فوڈ ڈیلیوری کے ذریعے دہشت گردی کا خطرہ ہے، دہشت گرد ایکسپو سینٹر اور اطراف میں کوئی کارروائی کرسکتے ہیں۔

خط میں فوڈ ڈیلیوری اور کوریئر سروس والوں کو خصوصی طور پر سرچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خط میں ایکسپو سینٹر کے اطراف نگرانی اور سیکیورٹی مزید بڑھانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *