حکومت کو پی ٹی آئی احتجاج سے کس حد تک خطرہ ہے؟ سابق ن۔لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی کا انکشاف

حکومت کو پی ٹی آئی احتجاج سے کس حد تک خطرہ ہے؟ سابق ن۔لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی کا انکشاف

سابق سینٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطرہ اس وقت لاحق ہو گا جب اسٹیبلشمنٹ انکے اوپر سے ہاتھ اٹھا لے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر آصف کرمانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت کو بہ امرِ مجبوری سپورٹ کر رہی ہے ۔ موجودہ حکومت پی ٹی آئی احتجاج کو اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ سے ہینڈل کر پا رہی ہے۔سابق سینٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں ہے اور آج حالات اس نہج تک پہنچ چکےہیں کہ حکومتی سیاستدان عوام میں جا نہیں سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت کا بوجھ زیادہ دیر نہیں اٹھا سکتی، انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے چہرے کی ناگواری سے لگتا ہے کہ وہ جو کرنا چاہتے تھے نہیں کر سکے۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج موجودہ حکومت کا حصہ ہے انکو انکے اپنے گھر کے لوگ ووٹ نہ دیں، انکو سادہ اکثریت دلوائی گئی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ موجودہ ن لیگ حکومت اسٹیبلشمنٹ کو پنجاب پولیس بنانا چاہتی ہے اور لگتا ایسے ہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی ادراک ہو چکا ہے کہ جلد یا بدیراس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *