سعودی عرب کو سیاسی مفادات کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک ہے، اسحاق ڈار

سعودی عرب کو سیاسی مفادات کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بانیِ پی ٹی آئی کی اہلیہ کی طرف سے حالیہ بیان پر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ عرب دیرینہ دوست اور بھائی ہیں.

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں. پاکستان سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے سفر کا بے حد معترف ہے. پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ سعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہنا چاہئے۔

نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر ملک ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام پرمبنی ہیں، اس لئے ہمیں بحیثیت ایک قوم، سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے سفر پر فخر کرنا چاہیئے۔

انہوں نے سعودی عرب کو سیاسی مفادات کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک قراردیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *