ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کو ایک خط کے ذریعے اپنے استعفے کی اطلاع دی۔ خط میں ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی وابستگیوں اور صحت کے مسائل کی وجہ سے پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض جاری نہیں رکھ سکتیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والےلوگ نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

تاہم انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کے باوجود عوامی اور قومی مفاد میں پارٹی کی رکن کے طور پر اپنی جماعت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو گزشتہ برس جون میں استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *