اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے لاء اینڈ آرڈر کے سلسلہ میں پولیس افسران کو بریفنگ دی ۔
تفصیلات کے مطابق بریفنگ میں ضلع بھر کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، محرران شریک تھے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی نے افسران کو لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور ان سے تجاویز لی گئیں۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے امن و عامہ کو ہرگز خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آباد اور دیگر صوبوں کی پولیس اور ایف سی مل کر وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔