بلوچستان میں 3 ہزار، 416 سرکاری ملازمین گھوسٹ قرار

بلوچستان میں  3 ہزار، 416 سرکاری ملازمین گھوسٹ قرار

کوئٹہ: (دوران بلوچ) بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی تصدیق اور چھان بین کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے دوران 2 لاکھ 47 ہزار ملازمین میں سے 3 ہزار، 416 سو ملازمین گھوسٹ ثابت ہوئے ہیں۔

محکمہ خزانہ حکام کے مطابق ان ملازمین کی تصدیق ممکن نہیں ہوسکی، نہ ہی انہوں نے ماہ اکتوبر کی تنخواہوں کے لیے اپنے افسران سے رابطہ کیا۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کے انچارج افسران سے 31 اکتوبر تک ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کیں۔

حکام کے مطابق، اکتوبر کی تنخواہیں صرف مصدقہ فہرست کے تحت ملازمین کو جاری کی گئیں۔ جبکہ 3 ہزار، 416 سو ملازمین کی تصدیق نہیں ہوسکی، انہیں گھوسٹ ملازمین تصور کیا جائے گا اور ان کی تنخواہیں روکی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کے خلاف مزید کارروائی کے لیے سفارشات تیار کی جارہی ہیں، تاکہ سرکاری خزانے پر غیر ضروری بوجھ کم ہو۔

بلوچستان میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی اور چھان بین کا عمل صوبائی حکومت کی جانب سے شفافیت کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *