ملک میں روئی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

ملک میں روئی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

پاکستان میں سرد موسم میں اضافے کیساتھ ہی روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتوں میں 300 روپے فی من کمی ، 17 ہزار 700 روپے من تک گر گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ ، 100 انڈیکس نے نئی ریکارڈ بلندی کو چھو لیا

اس سلسلے میں چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ بلوچی روئی کے نرخ 18 ہزار روپے من تک ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:توانائی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 585.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

ان کا مزیدکہنا ہے کہ درآمدی رجحان بڑھنے پر اندرو ن ملک روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈیوں میں تیزی کے باعث پاکستان میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *