عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 23 نومبر کو مقرر کر دی ہے جبکہ اس سے قبل یہ سماعت 30 نومبر کو طے تھی۔ عدالت نے عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبر کو طلب کر لیا۔

عدالت کی جانب سے اے ٹی سی جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر لاہور میں نو مئی کے دوران کل 12 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ ان کے 4 مقدمات میں ضمانتیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے سیل پر پولیس سیکورٹی تعینات

دوسری جانب دوسری جانب اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر سپرا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کا کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا۔ عدالت نے دیگر غیرحاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ غیرحاضر ملزمان کے وکلا کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیے۔

دیگر ملزمان میں فیصل جاوید، عمر تنویر، راجا خرم نواز، راجا راشد اور واثق قیوم شامل ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *