حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ حمزہ شہباز کو اس عہدے پر تعینات ہونے کے بعد وفاقی حکومت کے تمام اہم امور پر اختیارات حاصل ہوں گے اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ بھی دیا جائے گا۔
چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس کے فرسٹ فلور پر قائم ہوگااور اس یونٹ کے چاروں صوبوں میں دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے۔چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کی تعیناتی کے بعد حمزہ شہباز مختلف صوبوں کے دورے بھی کریں گے تاکہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچایا جا سکے اور صوبوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔