تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میٹرو بس سرو س 24 نومبر کو مکمل طور پر بند رہے گی، میٹروبس سر وس کو صدر اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ اسٹیشن تک بند رکھنے کی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ 28 نومبر سے یکم دسمبر تک راولپنڈی صدر سے فیض آباد میٹرو بس سر وس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
فیض آباد سے اسلام آباد سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سر وس جاری رہے گی، دو دسمبر سے میٹرو بس سروس مکمل بحال کر دی جائے گی۔