بشری بی بی کا بیان پاکستان دشمنی کی بدترین مثال ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

بشری بی بی کا بیان پاکستان دشمنی کی بدترین مثال ہے،وزیر اعظم  شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک مدد کی ہے اور اس کے بدلے سعودی حکومت نے کبھی کچھ نہیں مانگا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بیان میں سعودی عرب سے دشمنی کا اظہار کیا گیا، جو کہ پاکستان دشمنی کی بدترین مثال ہے۔

تونسہ میں کچھی کینال کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جنرل (ر) مشرف کے دور میں اس منصوبے کو نقصان پہنچا، جب اسے بغیر ٹینڈر کے ٹھیکے داروں کے حوالے کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس دوران قوم کا پیسہ بے دردی سے ضائع کیا گیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 2018 میں اس منصوبے کو مکمل کیا، اور پھر 2022 کے سیلاب میں کچھی کینال کو مزید نقصان پہنچا، جس کی تعمیر احسن اقبال اور چیئرمین واپڈا نے مکمل کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا بہترین دوست رہا ہے، اور کوئی بھی پروپیگنڈا یا ملک کی سلامتی سے کھیلنے کی کوشش نہیں کامیاب ہو سکتی۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی غیر مشروط مدد کی ہے، اور اس کے خلاف کسی بھی دشمنی کو قوم مسترد کرے گی۔کل جو بیان سامنے آیا ہے سعودیہ عرب سے اس بڑی کوئی دشمنی نہیں ہوسکتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *