صوبائی اسمبلی نے  23 کروڑ روپے مالیت کی 55 گاڑیاں خریدنے کا ٹھیکہ دے دیا

صوبائی اسمبلی نے  23 کروڑ روپے مالیت کی 55 گاڑیاں خریدنے کا ٹھیکہ دے دیا

بلوچستان میں کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، صوبائی اسمبلی نے 23کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 55گاڑیاں خریدنے کاٹھیکہ دے دیا۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی کی جانب سے افسران کے لئے 2024ماڈل کی 1000سی سی کی 55گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی خریداری کے لئے ایک مقامی کمپنی کو 23کروڑ 34لاکھ 20ہزار روپے کا ٹھیکہ دے دیا گیاہے۔

بلوچستان اسمبلی کو یہ گاڑیاں 42لاکھ 44ہزار روپے فی گاڑی کے حساب سے فراہم کی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری اس وقت کی جارہی ہے جب بلوچستان حکومت نے مالی مسائل کے تحت کفایت شعاری کا اعلان کر رکھا ہے۔

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ گاڑیاں سپلائی کرنے والی کمپنی کو 25جنوری 2025تک گاڑیاں فراہم کرنے کی ڈیڈلائن بھی دے دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *