9 مئی کیس : پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں

9 مئی کیس : پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں

9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں

ذرائع  کے مطابق سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود ولد محمد ثاقب (ساکن اسلام آباد) ، احسن ایاز ولد محمد ایاز(ساکن اسلام آباد)، نعیم اللہ ولد عبدالقادر(ساکن باجوڑ) شامل ہیں ، مطیع اللہ ولد امین خان( راولپنڈی) ، شوکت ولد فضل داد(ساکن اسلام آباد) ، ذاکراللہ ولد بسم اللہ خان (ساکن باجوڑ ) شامل ہیں

ذرائع کے مطابق 10 سزا یافتہ افراد میں سے 4 افغان شہری ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔

سزا یافتہ افغان مجرموں میں داؤد خان ولد ہجو خان، یونس خان ولد خان محمد، احسان اللہ ولد ضیاء الحق، لال آغا ولد خان آغا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مجرموں کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزا بھی شامل ہے۔

ایف آئی آر 626/24 10 مئی کو مجموعی طور پر 17 مجرموں کے خلاف درج کی گئی تھی، نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو تفتیش کے بعد بری کردیا گیا، 6 مجرم مفرور ہیں جبکہ 10 کو سزا سنائی جا چکی ہے۔

روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری اور گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیشی کا حکم دیا گیا ہے ۔

احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان  بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *