دورہِ جنوبی افریقہ، پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کا امکان

دورہِ جنوبی افریقہ، پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کا امکان

دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس سیریز میں کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جنوبی افریقا کے خلاف قومی اسکواڈ میں ردو بدل کا امکان ہے اور اس سیریز کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں متوقع ہیں اور ینگ پلیئرز کوانکی کارکردگی کی بناء پر چانس دیا جائیگا۔

وائٹ بال سیریز کے لیے فخر زمان کی واپسی ہو گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے صائم ایوب کی بھی قومی اسکواڈ میں واپسی ہو گی، ٹیسٹ سیریز کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا جائے گا۔ بنیادی طور دونوں فارمیٹس کے لیے 18، 18 رکنی اسکواڈ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

فائنل اسکواڈ کا اعلان سیریز سے قبل ہی کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائیں، واضح رہے کہ پاکستان 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *