اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری!

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری!

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے آغاز کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کا پہلا مرحلہ چشتیاں سے شروع ہوگا، جہاں 666 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے ابتدائی پانچ گھروں میں فرنیچر اور دیگر سامان بطور تحفہ دینے کی منظوری بھی دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ دوسری قسط کی ادائیگی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا کی بڑی آفر ، موٹرسائیکل اب ایک سال کی آسان اقساط پر دستیاب

800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ 50 ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کے لیے اخوت کو بھیجا گیا، جن میں سے 38 ہزار کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 20,900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دی ہیں، جبکہ 8,424 کی مکمل جانچ پڑتال کی جا چکی ہے۔ پراجیکٹ پورٹل پر 6 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہیں اور گھروں کے لیے 3.25 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

حکومت نے جون 2025 تک 47 ہزار گھروں اور دسمبر 2025 تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مریم نواز نے پراجیکٹ کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر عام آدمی کے لیے اپنی چھت کا خواب پورا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ وعدہ محض نعرہ نہیں بلکہ ایک عملی قدم ہے جو ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *