لاہور: تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج کے پیش نظر لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، اور اس سلسلے میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل سکواڈ تعینات ہیں۔
پولیس حکام نے کہا کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور لاہور میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد اور لاہور پولیس نے ملزمان کی معلومات کو باہمی طور پر شیئر کرنے کے بعد کریک ڈاؤن شروع کیا۔