اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد آنے والوں کو توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ بانی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، اور بشریٰ بی بی کے خطرناک بیان کے بعد وہی ہوا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اگر کوئی 24 نومبر کو احتجاج میں شرکت کرتا ہے تو نہ صرف اسمبلی نشست گنوانی پڑے گی بلکہ حکومت بھی سخت کارروائی کے لیے تیار ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا، “ہاؤس اریسٹ، گرفتاری یا مچھ جیل جیسی صورتحال سے خبردار رہیں، جو رہائی پا چکے ہیں ان کی دوبارہ گرفتاری بھی ممکن ہے، اس لیے گلہ نہ کریں۔