معروف سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب نے 24 نومبر کو انٹرنیٹ اور فون سروسز کی معطلی کے حوالے سے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔
حسن ایوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ 24 نومبر کو انٹرنیٹ اور فون سروسز معطل نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ سروسز معطل نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ احتجاج سے نمٹنے میں حکومتی اعتماد کا مظہر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اس بار اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی اور دکھائے گی کہ ریاست سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں ہے۔
تاہم دیگر رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکام پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کو جزوی طور پر معطل کر سکتے ہیں۔