پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت سیل

پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت سیل

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر کارکنان آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے آج کی احتجاج فیصلہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے پارٹی ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور حصہ لیں۔دوسری جانب، پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ حکومتی حکام نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے قافلے صوابی پہنچیں گے اور وہاں صبح 11بجے مرکزی قافلے کی شکل میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔
کے پی وزیراعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی سمیت تمام مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر بیٹھیں گے۔

ترجمان کے پی کے مطابق وفاقی حکومت جتنی بھی کوشش کرے،سڑکیں بند کرنے اورکنٹینرز لگانے کے باوجود اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کریں گے اور مطالبات منوائیں گے۔ اسی طرح راستے کھولنے کیلئے سرکاری نہیں بلکہ پرائیویٹ مشینری ساتھ لیکر جائیں گے۔
ایم این اے شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ٹائم کی پرواہ نہیں، مگر ہرصورت میں اسلام اباد کے ڈی چوک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سڑکیں کھودے اور کنٹینر لگائے، راستہ بند ہونے پر وہیں پر دھرنا شروع کردیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *