پشاور: صدر آل ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں پر نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں تمام ڈرائیورز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دھرنے یا احتجاج کے لیے اپنی گاڑیاں نہ دیں
نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرز جو اپنی مرضی سے احتجاج میں شریک ہوں گے، وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ نوٹس کے مطابق اگر احتجاج میں گاڑیاں جل گئیں یا توڑ پھوڑ کی گئی، تو اس کی تمام تر ذمہ داری گاڑی مالکان پر عائد ہوگی
مزید برآں، نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ جو ڈرائیور اپنی گاڑی دھرنے یا احتجاج میں شامل کرے گا، اس کا نمبر بند کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔