محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر تمام محکموں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ذیلی اداروں کو مراسلہ بھیجا گیا۔مراسلے میں تمام اعلیٰ سرکاری حکام اور ملازمین کو غیر سیاسی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت میں سرکاری مشینری، آلات اور وسائل کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
مزید برآںسرکاری افسران اور ملازمین کو سیاسی جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم سیاسی جلسے یا ریلی میں شرکت کرتا ہے تو یہ سرکاری قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔