وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی فائنل ڈے کال ہے تاہم پنجاب میں ابھی تک کوئی احتجاج نظر نہیں آیا۔ لوگ پرسکون ہیں اور چھٹی انجوائے کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے بڑے دنوں سے تیاریاں جاری ہیں۔ ہم جنگجوئوں کا انتظار کررہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی نظر نہیں آیا۔ احتجاج اور مارچ صرف واٹس ایپ گروپوں تک نظر آیا۔ کیا قاسم اور سلمان اپنے والد عمران خان کی کال پر مارچ میں شریک ہوں گے؟۔ کہنے کو پی ٹی آئی کے پنجاب میں 104 ایم پی ایز ہیں مگر کہاں ہیں؟۔ لاہور میں فی الحال سکون ہے کوئی افراتفری نہیں۔ فائنل مارچ یا انقلاب میں بشریٰ بی بی کیوں شریک نہیں ہورہی ہیں؟۔
انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آدھے رہنما ورک فراہم ہوم اور آدھے ورک فرام سٹی کر رہے ہیں۔ احتجاج کا سرغنہ جیل میں کارکنوں کا انتظار کر رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور ابھی تک سوئے ہوئے نہیں اٹھے۔ آج فتنہ پارٹی کا مرو یا مارو کا دن ہے۔ بشریٰ بی بی نے اپنا موبائل فون بھی بند کر رکھا ہے۔ عوام کو جاگنے کی کال دے کر خود سوئی ہوئی ہیں۔ بشریٰ بی بی نے دوست ملک کیساتھ تعلقات کو دائو پر لگایا اور جھوٹ کی بنیاد پر پاکستانی کے عوام کو شرمندہ کیا۔