بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

پشاور: بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان آج صبح 11:30 بجے احتجاج میں شرکت کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی احتجاجی قافلے کی قیادت کرنا چاہتی تھیں، تاہم علی امین گنڈاپور نے انہیں سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔بحث کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں واپس روانہ ہو گئیں، جبکہ علی امین گنڈاپور بھی اپنے گھر چلے گئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے معاملے پر اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

علی امین نے موقف اپنایا کہ پارٹی موجودہ حالات میں مزید مشکلات کی متحمل نہیں ہو سکتی، جبکہ بشریٰ بی بی نے اپنی شرکت کو عمران خان کے احکامات کے مطابق قرار دیا۔اس تنازع کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ روانہ نہ ہو سکا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پارٹی کے اندرونی اختلافات احتجاج کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان پیدا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *