بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 2 روپے بڑھا دی

بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 2 روپے بڑھا دی

حکومت نے شمسی توانائی کے استعمال میں اضافے کے بعد نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 2 روپے بڑھا دی۔

جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ ڈال دیا گیا۔ شمسی توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن پر انحصار کرنے والے صارفین پر یہ اضافی بوجھ آیا۔

مزید پڑھیں: نیپرا کا صارفین کیلئے حکومتی ونٹر بجلی پیکیج پر سماعت کا فیصلہ

بڑھتی سولرائزیشن کے باعث گرڈ پر بجلی کی طلب میں کمی ہوئی، جس کا اثر نیشنل گرڈ کی آمدنی پر پڑا۔ اس کے نتیجے میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تاکہ مالی خسارے کو پورا کیا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں شمسی توانائی کے استعمال میں اضافے کے باعث گرڈ پر انحصار کرنے والے صارفین پر 200 ارب روپے کا غیر معمولی بوجھ پڑا۔ شمسی توانائی کے استعمال میں اضافے کے نتیجے میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، جس سے مالی بوجھ اور عدم مساوات کی صورت حال پیدا ہوئی اور یہ غیر منظم سولر انرجی پھیلاؤ کا نتیجہ ہے۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر حکومت فوری طور پر اقدامات نہیں کرتی تو گرڈ پر منحصر صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھے گا۔ تجزیے کے مطابق اگر موجودہ مالی سال میں سولر انرجی کے استعمال سے گرڈ کی طلب میں 5 فیصد کمی آتی ہے، تو گرڈ پر انحصار کرنے والے صارفین پر 131 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اگر طلب میں 10 فیصد کمی ہوتی ہے تو یہ بوجھ دُگنا ہو کر 261 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *