بھارت کے سٹاربیٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے بازوں سچن ٹنڈولکر اور ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ روز بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری بنا ڈالی جبکہ آسٹریلوی سرزمین پر یہ ا ن کی مجموعی طور پر 7ویں سنچری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دورہِ جنوبی افریقہ، پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کا امکان
اس کے بعد ویرات کوہلی آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے پہلےبھارتی بلے باز بن گئے ۔ بھارت کے بیٹرز میں 100 سنچریاں بنانے والے اس وقت ویرات کوہلی واحد متحرک کرکٹر ہیں۔